• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانجی کی شادی میں شرکت پر گووندا نے کیا کہا؟

بھارت کے معروف اداکار گووندا نے تعلقات خراب ہونے کے باوجود اپنی بھانجی اور کرشنا ابھیشیک کی بہن آرتی سنگھ کی شادی میں شرکت کی دعائیں بھی دیں۔ 

آرتی سنگھ کی شادی کی تقریب میں گووندا نے اچانک انٹری دی جس پر بھانجے کرشنا ابھیشیک خوشی سے نہال ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ دونوں ماما بھانجے کے تعلقات میں گھریلو تنازعات کی وجہ سے گزشتہ 8 برس سے سرد مہری کا شکار ہیں۔ 

تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گووندا کا کہنا تھا کہ میں اپنی بھانجی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ خدا اسے بری نظر سے بچائے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید