بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ دو ہفتے سے لاپتہ ہیں، انکے بارے میں اب تک کوئی سراغ نہ مل سکا، تاہم ان کے کئی بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں سوڈھی کا کردار کرنے والے گروچرن 22 اپریل سے لاپتہ ہیں۔
ان سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ گروچرن 10 بینک اکاؤنٹس استعمال کر رہے تھے۔
ان سے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ مالی حالت بہتر نہ ہونے کے باوجود مسلسل کریڈٹ کارڈز استعمال کیا کرتے تھے۔
خیال رہے کہ گروچرن کے والد نے دہلی کے پالم پولیس اسٹیشن میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔