• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر جلد والدین بن جائیں گے۔

جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ جسٹن بیبر اور 27 سالہ ہیلی بیبر نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا۔

دونوں شخصیات کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد ہالی ووڈ اداکاروں اور گلوکاروں سمیت دیگر نے دونوں کو مبارک بادی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید