• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی نے سنجے لیلا بھنسالی کی کونسی عادت کی تردید کی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سوناکشی سنہا نے سنجے لیلا بھنسالی کی سیٹ پر غصہ کرنے اور اس دوران موبائل فون توڑنے کی عادت کی تردید کردی۔ 

سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق یہ افواہیں ہمیشہ رہتی ہیں کہ سیٹ پر جب انہیں کبھی غصہ آتا ہے وہ اپنا موبائل فون زمین پر مار دیتے ہیں۔ 

تاہم ایک تازہ انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی سے متعلق فون پھیکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ صرف افواہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں ایک بات کا انکار نہیں کرسکتی کہ وہ ایک ٹاس میکر ہیں، اگر کوئی انکے کام میں خلل پیدا کرے تو میرا خیال ہے کہ پھر یہ سب کرنا انکا حق ہے تاکہ وہ کام کے کروانے کو یقینی بنائیں کیونکہ آپ دیکھتے ہیں کہ وہ کس طرح کا جادو فلموں میں تخلیق کرتے ہیں۔

سوناکشی سنہا نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نامور فلم ساز کے ساتھ کام کو خوب انجوئے کیا۔

سوناکشی کا کہنا تھا کہ سنجے کسی کی بھی صلاحیتوں کو سراہنے والی شخصیت ہیں۔ 

واضح رہے کہ اپنے کام کی وجہ سے سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی شخصیت بطور پرفیکشنسٹ کے طور پر بنالی ہے۔ 

رنبیر کپور اور سونم کپور سے لے کر رنویر سنگھ تک جس بھی اداکار نے انکے ساتھ کام کیا وہ انکے نظم و ضبط کو بیان کیے بغیر نہ رہ سکا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید