• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک، مفتی اعظم

لاہور(خبرنگار) مفتی اعظم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ پر اسرائیلی جارجیت کے 200 دن مکمل ہونے پرالحمرا میں حرمت اقصیٰ کنونشن سے خطاب میں کیا۔کنونشن میں علماء مشائخ اور مذہبی رہنماؤں نےخطاب کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی اسلامی کانفرنس لاہور میں منعقد کی جائے۔یکجہتی فلسطین کے لیے ہونے والی کانفرس میں دنیا بھر کی جماعتوں کے نمائندوں کو دعوت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی، قاری یعقوب شیخ، لیاقت بلوچ، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی،مفتی عبدالرحمن عابدودیگر قائدین نے کیا۔
لاہور سے مزید