• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثے میں 11 افراد شدید زخمی، 3 کی حالت تشویش ناک

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں ٹریفک حادثہ، 11افراد زخمی، 3تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل، پولیس نے کارروائی شروع کردی، تفصیل کے مطابق ہائی روف نمبری LES/4004ملتان سے بہاولپور برات میں گھر واپس جارہے تھے کہ اڈا بصیرہ کے قریب سامنے سے آنے والا ٹریکٹر ٹرالی ہائی روف سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں محمد رزاق،یاسین،محمد شبیر،آفاق،ناصر شاہ،ندیم رضا ،جمیل ،عبدالجبار،محمد راشد،محمد وسیم اور عبدالرحمن زخمی ہوگئے، واقع کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ یاسین، محمد شبیر اور ڈرائیور عبدالرحمٰن کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متاثرین کی حالت غیر بتائی گئی جب کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا۔
ملتان سے مزید