• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 3 گینگز کے 6 کارندے گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 03 گینگز کے 06 ارکان کو گرفتار کر کے 30لاکھ روپے سےزائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گرفتار گینگز میں جعفر کھوکھر گینگ ، ارسلان عرف بلا گینگ، مبین ڈوگر گینگ شامل ہیں، تینوں گینگز کے گرفتار کارندوں سے 30 لاکھ روپے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا جس میں 13 سے زائد موٹر سائیکل، آئی فون اور نقدی شامل ہیں، دوسری جانب دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔،تفصیل کے مطابق بستی ملوک پولیس کو چاہ اوکاں والا چکنمبر 12 فیض کے رہائشی محمد عمران نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ رات گئے اہلخانہ اپنے اپنے کمروں میں سوگئے صبح بیدار ہوئے تو میری ہمشیرہ 18سالہ شہلا گھر سے غائب تھی ،سیف الماری کھلی ہوئی تھی اور سامان بکھراپڑاتھا ۔
ملتان سے مزید