ملتان(سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی خالق جماعت ہے،حکومت کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے اور ملکی معیشت کو مستحکم کریں گے، انہوں نے اس موقع پربارز میں آنے کا وعدہ کیا۔