• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: ہڑتال کا چوتھا دن، مظفر آباد کیلئے قافلے روانہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سدھنوتی آزاد کشمیر میں چاروں تحصیلوں سے احتجاجی قافلے تراڑکھل پہنچنا شروع ہو گئے، بلوچ اور اعوان آباد میں انتظامیہ کی طرف سے کھڑی رکاوٹوں  کو مظاہرین نے ہٹا دیا۔

آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لانگ مارچ، پہیہ جام اور ہڑتال کا چوتھا روز ہے۔

تحصیل تراڑکھل سے قافلے براستہ راولاکوٹ مظفرآباد کی جانب جا رہے ہیں جبکہ میرپور ڈویژن سے آنے والے قافلے براستہ ہجیرہ، راولاکوٹ سے ہوتے ہوئے مظفر آباد جا رہے ہیں۔

پلندری، بلوچ، تراڑکھل، اعوان آباد اور منگ سمیت ضلع بھر میں مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس معطل یے۔

بھمبر میں انٹرنیٹ سروس جبکہ باغ میں انٹر نیٹ کے ساتھ موبائل فون سروس بھی بند ہے

علاوہ ازیں میرپور میں بھی تمام موبائل نیٹ ورکس اور انٹر نیٹ سروس جبکہ سماہنی اور نکیال میں انٹر نیٹ سروس معطل ہے۔

کھانے پینے کی اشیا کی قلت

مظفرآباد میں پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاج کے باعث 3 روز سے راستے بند ہیں۔

ہڑتال کے باعث میڈیکل اسٹورز بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میر پور سے مظفر آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید