• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن---فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن---فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کل سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن علاقائی رہنماؤں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات کریں گے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دورۂ سعودی عرب میں انٹونی بلنکن غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر بھی بات کریں گے۔

محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن آزاد فلسطینی ریاست کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید