• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت کی جانب سے میڈیا نیٹ ورک سے رابطے پر نئی پابندیاں عائد

افغانستان کی طالبان حکومت نے افغانستان انٹرنیشنل نامی میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ تعاون اور رابطے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ماہرین، تجزیہ کاروں اورصحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ تعاون سے گریز کریں۔

طالبان کے میڈیا شکایات اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے کمیشن نے میڈیا نیٹ ورک پر نسلی، لسانی اور علاقائی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا  ہے۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے کہا ہے کہ میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ کام اور تعاون پر پابندی کا اعلان میڈیا قوانین کے خلاف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید