• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ نے ایچ ون بی ویزا کے لیے نئی شرائط متعارف کرا دیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا نے ایچ 1بی فارن ورک ویزا کی تجدید کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس سے ہزاروں بھارتی ٹیک پروفیشنلز کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ایچ 1بی ویزا ایک نان امیگرنٹ ویزا ہے جو امریکی کمپنیوں کو خصوصی شعبوں میں غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت دینے کی اجازت دیتا ہے، اس کے لیے تکنیکی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر سال بھارت اور چین جیسے ممالک سے ہزاروں ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اس ویزہ پر انحصار کرتی ہیں،29جنوری کو شروع ہونے والا پائلٹ تجدید پروگرام یکم اپریل تک جاری رہے گا۔ اس کے تحت ایچ ون بی ویزا ہولڈرز جنہیں اپنے ویزے کی تجدید کی ضرورت ہے، وہ عارضی طور پر بیرون ملک سفر سے قبل امریکا میں اپنے ویزے کی تجدید کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے اعلان گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورہ امریکا کے دوران کیا گیا تھا۔پائلٹ پروگرام 29جنوری 2024سے یکم اپریل 2024تک درخواستیں قبول کرنی شروع کر دی گئی ہیں ۔تقریبا دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ محدود تعداد میں ایچ ون بی غیر تارکین وطن امریکا کے اندر سے اپنے ویزوں کی تجدید کرسکیں گے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام رضاکارانہ ہے اور یہ ہر ہفتے تقریبا 4,000درخواستوں کی اجازت دے گا، جن میں سے 2 ہزار درخواست دہندگان کے لیے ہیں جن کے پہلے ایچ -1بی ویزا کینیڈا کے سفارتی مشنوں نے جاری کیے تھے، اور مزید 2 ہزارایسے درخواست دہندگان کے لئے جن کے پہلے ایچ -1بی ویزا بھارت میں امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔درخواستیں 29جنوری، 5فروری، 12فروری، 19فروری اور 26فروری کو جاری کی جائیں گی۔خواہشمند مندرجہ بالا مخصوص تاریخوں کے دوران صرف لنک کردہ پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے ۔درخواست دہندگان جو ایک درخواست کی تاریخ پر درخواست دینے سے قاصر ہیں وہ داخلے کی مدت کے دوران بقیہ درخواست کی تاریخوں میں سے کسی پر بھی دوبارہ درخواست دینے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ یہ مدت اس وقت ختم ہوجائے گی جب یکم اپریل تک یا اس سے پہلے تمام درخواستیں پوری ہوجائیں گی۔محکمہ خارجہ کو درخواست دہندہ کا پاسپورٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات موصول ہونے کی تاریخ سے دیگر پروسیسنگ تک چھ سے آٹھ ہفتے کا وقت لگے گا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تمام درخواستوں کو پہلے موصول اور پہلے کارروائی کی بنیاد پر نمٹا جائے گا۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق وہ افراد جو پائلٹ پروگرام میں شرکت کی شرائط پر پورا نہیں اترتے یا جو پائلٹ پروگرام میں حصہ نہ لینے کا انتخاب کرتے ہیں، وہ بیرون ملک امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں ویزا کی تجدید کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید