• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلاف ورزیوں پر چالان کم ٹریفک روانی یقینی بنائی جائے‘ آئی جی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی سید علی ناصر رضوی نے گزشتہ رات گئے فیلڈ میں موجود ٹریفک افسران سے ملاقات کی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ خلاف ورزیوں پر چالان کم ٹریفک روانی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی اتوار کو بھی فیلڈ میں رہے اور ناکہ جات کو چیک کیا۔ آئی جی نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی کی جائیگی‘ بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو 4سے 6بجے تک تھانوں میں بیٹھنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید