• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری عدنان قتل کیس،دانیال چوہدری ، چوہدری چنگیز، اسامہ چوہدری کی 24مئی تک عبوری ضمانت

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی رانا سہیل نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد رکن قومی اسمبلی دانیال چوہدری ان کے چچا چوہدری چنگیز خان اور بھائی اسامہ چوہدری کی چوبیس مئی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انہیں اس مقدمہ میں بلاجواز نامزد کیا گیا ہے۔ وکلاء کی بحث مکمل ہونے پر عدالت نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید