• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرتی ترقی کیلئے تعلیم کافروغ بہت ضروری ہے،ڈاکٹرراغب نعیمی

لاہور(خبرنگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ معاشرتی ترقی کےلئے تعلیم کافروغ انتہائی ضروری ہے۔ مدارس کے نظام تعلیم کو جدید تقاضے سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اساتذہ کے سالانہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی ، اجلاس میں مفتی انور القادری، مولانا غلام نصیر الدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی، مولانا کلیم فاروقی، مفتی محمد عمران حنفی، مولانا ارشد جاوید قادری، مولانا محب الرسول نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید