لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر سرکاری ہسپتال جان بوجھ کر صحت کارڈ پر مریضوں کا علاج کم کرنے لگے سرکاری ہسپتالوں کا صحت کارڈ کم استعمال کرنے سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا ۔ اپریل 2024 میں مریضوں کو صحت کارڈ پر انرول نہ کرنے سے 61 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوااپریل 2024 میں ڈی ایچ کیو او رٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 18ہزار641 سی سیکشن اور نارمل ڈلیوری کیسز ہوئے ، ہسپتالوں کی انتظامیہ نے صرف 10 ہزار 741 خواتین کو صحت کارڈ پر سہولیات فراہم کیں سی سیکشن اور نارمل ڈلیوری کی کم بکنگ ہونے سے اپریل 2024 مین15 کروڑ80 لاکھ کا نقصان ہوا، اپریل 2024 میں 1 لاکھ 8 ہزار 700 مریضوں کو ان ڈور میں داخلہ دیا گیاجبکہ ، ہسپتالوں کی انتظامیہ نے صرف 18 ہزار 9 مریضوں کا علاج صحت کارڈ پر کیا ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے90 ہزار سے زائد مریضوں کو صحت کارڈ پر بک نہ کرنے سے 45 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔