لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی اور مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے 20 مئی کو مجلس قائمہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ لیاقت بلوچ نے وفود سے ملاقاتوں میں کہاکہ آزادکشمیر میں عوامی ردِعمل کے قومی سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ آج لاہور میں امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملک بھر کے کسانوں، ہارہوں، زمین داروں سے اظہارِ یکجہتی اور حکومتوں کی زراعت و کسان کشن پالیسی کے خلاف پُرامن اور زبردست احتجاج ہوگا۔ انہوں نےکسان مارچ کے حوالے سےفیصل آباد سمیت کئی علاقوں میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں پر پولیس چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب غیر قانونی ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے ۔