• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانوی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (فائل فوٹو)۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (فائل فوٹو)۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ 

ڈیوڈ کیمرون کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے یہ فراخ دلانہ پیشکش کی ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی تجاویز میں ممکنہ طور پر ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ 

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا امید ہے کہ حماس تجاویز پر اتفاق کرے گی۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ نہیں رکے گی۔ 

ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دو ریاستی حل کے سیاسی ماحول کیلئے حماس قیادت اور 7 اکتوبر کے ذمہ داروں کو غزہ چھوڑنا ہوگا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حماس کا وفد آج قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے ملاقات کرے گا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق حماس وفد ثالث کاروں کو اسرائیل کی جنگ بندی تجاویز پر اپنے جواب سے آگاہ کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید