• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو ریاست بہار میں تیز ہواؤں کے باعث ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ امیت شاہ ریلی میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

بعدازاں حکومتی ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کے ہیلی کاپٹر کے ساتھ کوئی مسائل نہیں تھے۔

حکومتی ذرائع  کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے رپورٹ کیا کہ بہار سے ٹیک آف کے وقت ہیلی کاپٹر کو توازن کا مسئلہ تھا تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

اس سے قبل امیت شاہ نے انتخابی ریلی میں اپوزیشن پر تنقید کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید