• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل الیکشن کے ووٹروں کو ای اسکوٹر کی مفت سواری کی پیشکش

لندن (پی اے) گلوسیسٹر شائر کی ایک فرم Voi نے، جو گلوسیسٹر شائر ور چلٹن ہیم سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ای اسکوٹرز اور ای بائیک کرائے پر دیتی ہے، لوکل الیکشن کے ووٹروں کو2مئی کو پولنگ اسٹیشن تک پہنچانے کیلئے 15منٹ کی ای اسکوٹر کی مفت سواری کی پیشکش کی ہے۔ فرم کا کہنا ہے، وہ ووٹرز، خاص طورپر نوجوانوں کو مقامی جمہوریت میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے۔ پولنگ اسٹیشن صبح 07:00بجے سے 22:00بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایک کوڈ کے ذریعے کیمبرج، آکسفورڈ، ساؤتھمپٹن اور نارتھمپٹن شائر سمیت دوسرے علاقوں کے لوگ بھی فری رائیڈ سے استفادہ کرسکیں گے۔ جولائی 2020میں ٹرائلز شروع ہونے کے بعد سے اب تک 32 ملین افراد سواری سے استفادہ کرچکے ہیں۔Voi کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں ان کے رائیڈرز کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں، سڑکوں کی حالت بہتر ہو، گڑھے کم ہوں اور سائیکل چلانے والوں کیلئے لینز بہتر ہوں تاکہ سڑکیں سائیکل چلانے والوں اور پیدل چلنے والوں کیلئے زیادہ محفوظ ہوجائیں۔
یورپ سے سے مزید