• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے بلیڈ مارا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین ک مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا۔

ترجمان کے مطابق پولیس موقع پر موجود ہے، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ رؤف حسن اسلام آباد کے جی سیون مرکز میں ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا۔

رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وہ پروگرام کے بعد گاڑی کی طرف جارہے تھے تو چار افراد نے حملہ کردیا، بلیڈ جیسے کسی تیز دھار آلے سے میرے منہ پر کٹ لگا ہے۔

انہوں نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہاں لوگوں کے جمع ہونے سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، حملہ آور خواجہ سراؤں کے روپ میں تھے۔

قومی خبریں سے مزید