عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج پتہ چلا خواجہ سراؤں کی بھی روزی لگی ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے خواجہ سرا بیروزگار ہیں، آج پتہ چلا ان کی بھی روزی لگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہری شہریت والے کو جج تعینات کرنے پر پابندی کا ترمیمی بل دیکھنا پڑے گا۔
اے این پی کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ دیکھنا پڑے گا یہ نور عالم خان کا ذاتی بل ہے یا جمعیت علماء اسلام کا بل، لگتا ہے نور عالم استعمال ہورہے ہیں۔
ایمل ولی سے صحافی نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا کے حقوق کےلیے علی امین گنڈاپور کا ساتھ دیں گے؟
اس پر اے این پی صدر نے جواب دیا کہ علی امین گنڈاپور بتادیں کہ وہ فوج سے آخری ملاقات کب کریں گے۔