• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیال تازہ … شہزاد علی
برطانیہ میں لوگوں کے زندگی گزارنے کی لاگت اور گھریلو مالیات میں تبدیلیوں کے بارے میں رائے اور طرز زندگی کے سروے مختلف پالیسی ساز اداروں کے لیے ایک کارآمد ٹول کا درجہ رکھتے ہیں اسی لیے تسلسل سے یہاں پر اس نوعیت کے جائزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان سے گہرائی سے مختلف النوع کے مسائل کی تہہ تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے اب 17سے 28جنوری 2024تک کا تازہ ترین سروے جو کہ برطانیہ میں بالغوں پر مبنی ہے میں جب آج برطانیہ کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں پوچھا گیا تو، سب سے زیادہ عام طور پر رپورٹ کیے گئے مسائل زندگی گزارنے کی لاگت پر 87فیصد نے تشویش کا اظہار کیا 84فیصد نے قومی محکمہ صحت NHS سے جڑے مسائل 69فیصد معیشت اور 58فیصد کی ترجیحات موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات تھے۔ ہاؤسنگ ، 57فیصد اور جرائم 55فیصد کے لیے باعث تشویش تھے۔ نصف بالغوں 50فیصد نے رپورٹ کیا کہ تازہ ترین عرصے میں بین الاقوامی تنازعہ ایک اہم مسئلہ تھا۔ اس تناسب میں اکتوبر 2023سے بتدریج اضافہ ہوا ہے قابل ذکر طور پر جنوری 2024تک، نوجوان رائے دہندگان میں 18اور 24کے درمیان کے مطابق معیشت کو برطانیہ کا سب سے اہم مسئلہ سمجھا جاتا ہے مجموعی آبادی کے مقابلے میں، رہائش اور ماحولیات کو امیگریشن سے زیادہ اہم مسائل کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو عام آبادی کے لیے تیسرا اہم مسئلہ تھا، لیکن نوجوان ووٹروں کے لیے پانچواں اہم مسئلہ خیال کیا گیا ہے۔ ایک اور سروے میں دولت اور اثاثوں کے سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے آبادی کے ان گروہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ممکنہ طور پر کورونا وائرس (COVID-19) وبائی بیماری سے متاثرہ تھے۔ ایک چوتھائی 27 فیصد گھرانوں نے بتایا تھا کہ ان کے پاس اتنی بچت نہیں ہے کہ گھریلو ملازمت کی آمدنی میں 25 فیصد کمی کو پورا کر سکیں ۔قبل ازیں ایک جائزہ میں رائے اور طرز زندگی کے مطالعہ ا سے پتہ چلا تھا کہ 10 میں سے4یعنی 39فیصد بالغوں نے اطلاع دی کہ وہ اگلے 12مہینوں میں پیسے نہیں بچا سکیں گے۔ جن گروپوں کیلئے یہ تناسب زیادہ تھا ان میں معذور بالغ 50فیصد، کرایہ دار 54فیصد اور اکیلے بالغ افراد شامل تھے جن کے گھر میں کم از کم ایک بچہ والدین پر انحصارکرتا ہے یہ تعداد 70فیصد تھی۔ تقریباً 10میں سے 4 40 فیصد بالغوں نے اطلاع دی تھی کہ ان کے کرایہ یا رہن کی ادائیگی بہت یا کسی حد تک مشکل تھی ان گروپوں میں ایشیائی یا ایشیائی برطانوی بالغ 56 فیصد، سیاہ فام، افریقی، کیریبین یا سیاہ برطانوی بالغ 51 فیصد، اور کم از کم ایک منحصر بچہ 61 فیصد والے گھر میں رہنے والے اکیلے بالغ افراد شامل تھے _ ایک اور جائزہ میں عوامی آراء اور سماجی رجحانات، گریٹ برطانیہ کے بلیٹن نے رپورٹ کیا تھا کہ جو عوامل لوگوں کو متاثر کر رہے ہیں ان میں کھانے کی خریداری کی قیمت، گیس یا بجلی کے بل ، ایندھن کی قیمت، کرایہ یا رہن کے اخراجات شامل ہیں_ اوپر بالا سروے یہ واضح کرتے ہیں کہ عام برطانوی باشندے زندگی گزارنے کے لیے مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور ان مسائل سے عہدہ برآ ہونے کے لیے کن کن جھمیلوں سے ان کو واسطہ پڑتا ہوگا۔
یورپ سے سے مزید