• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال میں پراپرٹی سیکٹر کا 50 فیصد ’ریت‘ اوورٹیک کرلیگا، سی ای او TPL

کراچی ( نیوزڈیسک) ٹیکنالوجی کے کاروبار کے بڑے ادارے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو علی جمیل نے کہا ہے کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ پاکستان میں ان کی آئی پی او برائے شریعہ پر مبنی پہلی ہائبرڈ ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی نیلامی کے دوران لوگ اسے توقع سے زیادہ خریدیں گے اور 10 سال میں ’ریت‘ پراپرٹی سیکٹر کا 50 فیصد اوورٹیک کرلے گا۔انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اسٹاک ایکسچینج میں ان کی کمپنی کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ٹی پی ایل آر ایم سی 2 مئی اور3 مئی کو اپنا ابتدائی آئی پی او ’ ریت‘ کے نام سے لانچ کرے گی۔ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل نے کہا پاکستانی مارکیٹ ترقی کر رہی ہے اور جدید ہوتی جارہی ہے۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کاروبار کےلیے اوپن ہے۔ آئی پی او کی قیمت 17.59 روپےفی یونٹ کی ر فکسڈ پرائس طریقہ کار کے مطابق آفر کی جارہی ہے۔ ’’ ریت ‘‘ کے امکانا ت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دس سال کے دوران یہ پاکستان کے پراپرٹی سیکٹر کا 50 فیصد اوورٹیک کرلے گا۔
اہم خبریں سے مزید