• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھرہ واقعہ ، ایس پی ارتضیٰ کمیل کوبھی تعریفی لیٹر مل گیا

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور فرض شناسی کے بے مثال مظاہرے پر ایس پی ارتضیٰ کمیل کو بھی تعریفی لیٹر سے نوازدیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ ایس پی ارتضیٰ کمیل نے اچھرہ واقعہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، انہوں نےکہاکہ اچھرہ واقعہ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک انسان کی ہی نہیں، پوری انسانیت کی جان بچائی 3مار چ کو ہونے والے اچھرہ واقعہ میں ایس پی ارتضی کمیلنے بھی زبردست بہادری کا مظاہرہ کیا تھا لیکن انھیں کسی انعام یا تعریفی اسناد سے نہیں نوازا گیا تھا۔
لاہور سے مزید