• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں، فائرنگ سے مزید 3 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزید 3 افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق قائد آباد پل کے قریب ملزمان نے لوٹ مار کے دوران 20 سالہ فضل رحمٰن ولد اختر رحمنٰ ن گولی مار کر زخمی کردیا، ناظم آباد نمبر 3 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 34 سالہ فیضان ولد محمد شاہد زخمی ہو گیا، عزیزآباد بلاک 2 میں گھر کے باہر بیٹھے شخص سے ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل سوار پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزمان نے واردات کی،دریں اثنا گلستان جوہر میں کم عمر لڑکے نے اسٹریٹ کرائم کی وارادت کے دوران ڈاکوؤں پر پتھر برسا دئیے اور کرسیاں ماریں ، ملزمان کی فائرنگ سے 16سالہ نجم ولد عادل رضا زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق بدھ کی صبح پکنک کے لئے جانے والے 5سے زائد کم عمر لڑکے چائے پینے کے لیے ہوٹل پر رکے جہاں انھیں وارادت کا نشانہ بنایا گیا ،ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ 

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید