• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، یوں نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی سے 173 روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

قیمتوں میں کمی عالمی منڈی میں تیل کی گرتی قیمتوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے کی گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید