• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی پیشگوئیاں شروع کردیں


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک بار پھر سیاسی پیشگوئیاں شروع کردیں۔

عدالتی پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 30 جون سے پہلے سیاست میں بہت بڑا جوڈو کراٹے ہوگا، فتح حق کی ہوگی۔

دبئی لیکس سے متعلقہ سوال پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہ حکومت ہی کی لیک ہے، اس کا انجن دھواں چھوڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلے کاٹے، قید کاٹی مگر بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان یا کوئی ویڈیو نہیں دی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مقدمات کا سامنا کر کرکے تھگ گیا ہوں بہتر ہے ، اب سزائیں دیں اور جان چھوڑ دیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد 500 سےزائد ملزمان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے۔

شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید