• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی پارٹیاں اقتدار میں آنے کے بعد مزدوروں کو نظر انداز کردیتی ہیں، جے یو آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام رابطہ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکٹری حافظ احمد علی نے سرجانی ٹائون بھینس کالونی میں مزدور یونین کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہر سیاسی پارٹی مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد مزدوروں کو یکسر نظر انداز کردیا جاتا ہے ، شکاگو میں جو ظلم مزدوروں کے ساتھ ہوا آج تک کیا جار ہا ہے، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی،مفتی عبد السلام شامزئی اور دیگرنے خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید