• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیرات پناہ گزین کیمپ اور جنوبی غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نصیرات پناہ گزین کیمپ اور جنوبی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے اور گولہ باری سے 2 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور بیت الحم میں اسرائیلی فوج نے چھاپے بھی مارے، اس دوران  ایک خاتون سمیت 8 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 35 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

دوسری جانب 57 امریکی ڈیموکریٹس ارکان نے امریکی صدر جوبائیڈن  کی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

ڈیموکریٹس اراکین نے رفح پر اسرائیلی حملے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید