• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوٹمز کے اساتذہ کی گرفتاری ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے، بلوچستان بار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے بیوٹمز یونیورسٹی کے اکیڈمک اسٹاف کے سہیل انور اور اکرم بلوچ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقامی اکیڈمک کے سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جعلی من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاکہ بیوٹمز اکیڈمک اسٹاف کے انتخابات قریب ہیں تکتو پروگریسو اسٹاف ایسوسی ایشن کے سہیل انور صدرات کے عہدے کے امیدوار ہیں۔ اکیڈمک کے اندر ذاتی اختلاف گروہی اختلاف کو ایک خود ساختہ نامعلوم ایف آئی آر میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کرکے ان کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ بلوچستان کے تمام جامعات کے مسائل کو اجاگر کیا جامعات کے درپیش مسائل کے حل کیلئے عدالت کے اندر اور باہر معاونت کے بیان میں کہاگیا کہ بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات کی آڑ میں بیوٹمز کے اہم رہنماؤں کے خلاف من گھڑت جھوٹی نامعلوم ایف آئی آر کی آڑ میں گرفتاری کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ پولیس فوری طور پر ان گرفتار رہنماؤں کو رہا کریں۔
کوئٹہ سے مزید