کوئٹہ(پ ر)لورالائی یونیورسٹی میں "زیتون کی کاشت، پائیدار ترقی، چیلنجز اور مواقع" کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی سیمینار منعقدہوا ،انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر اولیو ڈاکٹر مارکو مورچیٹی، ڈاکٹر محمد طارق، نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان، ڈاکٹر خیر محمدکاکڑ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان آئل سیڈ ڈیپارٹمنٹ منسٹری آف نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد، ڈاکٹر محمد اعظم کاکڑ (ایف اے او، بلوچستان) اور سیمینار میں دیگر تنظیموں کے نمائندوں اور ممتاز شہریوں نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ زیتون کی افادیت جاننے کے بعد بلوچستان کے زمیندار زیتون کی کاشت کو ترجیح دے رہے ہیں لورالائی میں ہزاروں ایکٹر زمین پر لاکھوں درخت لگائے چکے ہیں، مقررین نے زور دیا کہ زیتون کی کاشت کے لئے تمام زمیندار کوششیں کریں۔