• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کی جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین ماہ سے واسا ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ حکومت واسا، میٹروپولیٹن اوربی ڈی اے کے ملازمین کو جلد تنخواہیں ادا کرے اور باقاعدہ صوبائی بجٹ میں ان کے لئے فنڈز رکھے جائیں کیونکہ آئے روز ان محکموں کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملازمین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید