• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمینداروں کا 9مئی کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کااعلان

کوئٹہ(پ ر) زمیندار ایکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت ہوا جس میںجنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی سمیت زمینداروں کی بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ، کھاد ‘ سولرپینل پر بھتہ خوری زمینداروں سےکم قیمت پر گندم خریدنے و دیگر مطالبات کے حل کیلئے 6 مئی کی بجائے 9 مئی کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیاجائے شرکاء نے وفاقی وصوبائی حکومت اور کیسکو کی ہٹ دھرمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ ایک طرف کرپشن ختم کرنے کادعویٰ کررہے ہیں تودوسری طرف مختلف ادارے سرعام بھتہ خوری میں مصروف ہیں جس کے باعث زراعت کا شعبہ تباہ ہوچکاہے بجلی کی عدم فراہمی سے 12لاکھ ٹن سیب ،5لاکھ ٹن انگور، 4لاکھ ٹن پیاز ،5لاکھ ٹن پیاز ، 10لاکھ ٹن ٹماٹر،5لاکھ ٹن کھجوراور سبزی جات تباہ ہوجائیں گے جس کے ذمہ دار حکمران ہونگے ۔
کوئٹہ سے مزید