• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سی لٹریری کلچر فورم کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

برمنگھم (نمائندگان جنگ) فیڈرل یونین آف جرنلسٹ آزادی صحافت کی علمبردار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح پرنٹ میڈیا جدید ڈیجیٹل میڈیا میں تبدیل ہو چکا ہے ایسے ہی صحافیوں کو بھی دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائےسچ کو دبانے کیلئے جھوٹا منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے،برطانیہ میں اردو صحافت کے فروغ کیلئے میر خلیل الرحمٰن ، ظہور احمدخان نیازی کی خدمات سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ لٹریری اینڈ کلچر فورم کے زیراہتمام پاکستانی صحافت ذمہ داریاں اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں مقررین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ لٹریری فورم کے چیئرمین ساجد یوسف کی میزبانی، صدرپی ایف سی برطانیہ ارشد رچیال کی زیر صدارت سیمینار میں مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ، روزنامہ جنگ اور جیو کے برطانیہ میں خدمات سرانجام دینے والے ظہور نیازی، شبیر شاہ، اسلام آباد سے سجاد اظہر، یعقوب نظامی لکھنوی، بھارت سے امیر مہدی، پاکستان سے ناصر زیدی، معروف صحا فی مظہر عباس نے خطابات کئے ۔ سیمینار میں سردار عرفان طاہر، آصف محمود براہٹلوی، ناصر محمود، عابد کاظمی، ربنواز چغتائی، زاہد خٹک، متین صحرائی، زاہد چوہدری ایڈووکیٹ، ابرار مغل، خالد جونوی، ذیشان قریشی، سرفراز موسیٰ، اسرار چوہدری، محمد سعید مغل ایم بی ای، چوہدری خادم ، چوہدری شاہ نواز، ظہور سرور سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ صحافی ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے کام کے ساتھ مخلص ہیں ۔ محمدافضل بٹ نے کہا کہ پہلے لوگوں کو سچ لکھنے پر اغوا کیا جاتا تھا لیکن اب سوشل میڈیا کے ذریعے ایسا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ۔ ارشد رچیال نے پی پی سی PPC کا صدر منتخب ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ ساجد یوسف کا کہناتھا زندہ قومیںاپنے کلچر و ثقافت کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔
یورپ سے سے مزید