بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ 3 یورپی ممالک کے دورے کے سلسلے میں سربیا پہنچ گئے۔اس موقع پرملاقات میں چین اور سربیا کے صدور نے باہمی تعاون مزید بڑھانے پراتفاق کیا ہے جبکہ علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ چینی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر پنگ کے اس دورے کا مقصد سربیا کے ساتھ دوستی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق بلغراد پہنچنے پر چینی صدر کا استقبال ان کے سرب ہم منصب الیگزینڈر ووچچ نے کیا۔ واضح رہے کہ سربیا یورپ میں چین کا سب سے قریبی دوست اور اتحادی ملک ہے ۔ چین نے سربیا میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کاگزشتہ سال حجم 4.35 ارب ڈالر تھا۔ چین اور سربیا نے گزشتہ سال آزاد تجارتی معاہدہ بھی کیا تھا۔