• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ملک بھر میں کرائے کے دفاتر اپنی ملکیتی بلڈنگز میں منتقل کریگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) الیکشن کمیشن ملک بھر میں کرائے کے دفاتر اپنی ملکیتی بلڈنگز میں منتقل کریگا.

سالانہ کروڑوں روپے کرائے کی بچت ہو گی،الیکشن کمیشن آف پاکستان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز‘ ریجنل الیکشن کمشنرز کے دفاتر کی کرائے پر لی گئی عمارتوں کی جگہ پورے ملک میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر میں دستیاب جگہ پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور ریجنل الیکشن کمشنرز کے دفاتر کیلئے بلڈنگز تعمیر کریگا جس کے نتیجے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سالانہ چاروں صوبوں میں اپنے دفاتر کی عمارتوں کا کرایہ نہیں دینا پڑیگا۔ 

اس سے سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب سے ممبر بابر بھروانہ‘ خیبر پختونخوا سے ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر)اکرام اللہ‘ سندھ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر شاہ جتوئی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آصف حسین کے استعفے کے بعد نئے مقرر کئے گئے سینئر سیکرٹری عمر حمید نے بھی شرکت کی۔ 

سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024ء میں بوجوہ علالت استعفیٰ دے دیا تھا جسے دو ہفتے کے انتظار کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے منظور کیا اور آصف حسین کو انکی جگہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان مقرر کر دیا تھا‘ مگر آصف حسین کے بوجوہ مستعفی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تجربہ کار اور مختلف وزارتوں کی ذمہ داریاں نبھانے والے وفاقی سیکرٹری عمر حمید کو سیکرٹری مقرر کیا۔

ملک بھر سے سے مزید