اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کاشتکاروں سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے۔ سموگ کی وجہ سے لاہور ڈویژن سمیت کئی بڑے شہروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکومت کاشتکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے،کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سموگ بننے کی وجوہات میں دھان کی باقیات کو آگ لگانا بھی شامل ہے اسی لئے 8ارب روپے کی کثیر لاگت سے آج صوبہ کے21 اضلاع میں کاشتکاروں کو 5ہزار پاک سیڈرز اور 2ہزار رائس سٹرا شریڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں۔