• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیم آج ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان

کراچی (جنگ نیوز) اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیم کے ساتھ ”ہنسنا منع ہے“ کا خصوصی شو ہفتے کو ”جیونیوز“ سے نشر کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو میں ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ، ہاکی پلیئر رانا وحید اور سفیان خان سے ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والے یادگار واقعات اور پلیئرز کی نجی زندگی اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوگی۔ شو کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا جب ”ہنسنا منع ہے“ کے میزبان تابش ہاشمی کو ہاکی ٹیم کے کپتان سے دھمکی ملی؟۔حاضرین نے بھی ہاکی ٹیم کے قابل فخر کھلاڑیوں سے دلچسپ سوال پوچھے۔ شو کا مکمل احوال کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید