• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد، فضائی آلودگی برقرار، آئی کیو انڈیکٹر 65 تک پہنچ گیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)حیدرآباد میں فضائی آلودگی بدستور برقرار،آئی کیو انڈیکٹرایک سال میں 39سے65تک پہنچ گیا، شہر کے سائٹ ایریا سمیت بیشترمقامات پر فضائی آلودگی کی روک تھام میں ادارہ تحفظ ماحولیات ناکام،سڑکوں پر دھواں چھوڑنے والی پرانی زنگ آلود گاڑیاں بھی فضائی آلودگی کے پھیلاؤ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی کے عالمی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر ہے،جو حکمرانوں کیلئے ایک سنگین چیلنج ہے، دوسری جانب صوبہ سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح حیدرآباد میں بھی فضائی آلودگی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید