• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی ڈیل نہ کی تو رفح میں آپریشن کرینگے، حماس کو اسرائیل کا الٹی میٹم

اغزہ(جنگ نیوز) اسرائیل نے حماس کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے سیز فائر کی ڈیل پر اتفاق نہ کیا تو وہ رفح پر زمینی حملہ کردیگا۔تاہم عالمی خدشات کو رفع کرنے کےلیے اس نے یہ بھی کہا ہے کہ رفح میں موجود گیارہ لاکھ فلسطینیوں کو غزہ کے ساحل کی تنگ پٹی کی جانب منتقل کریں گے ۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے مصری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے یہ الٹی میٹم مصر میں ہونے والے مذاکرات سے پہلے دیا ہے۔ ان مذاکرات کےلیے امریکی سی آئی اے چیف قاہر ہ میں ہے جبکہ حماس کا وفد ہفتے کو پہنچےگا۔ دریں اثنا اسرائیل نے رفح آپریشن پر ممکنہ بین الاقوامی تنقید سے نمٹنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ گیارہ لاکھ کے قریب فلسطینی شہریوں کو غزہ کے ساحل کی تنگ پٹی کی جانب منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید