• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مطالبہ، اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت چھوڑ دے، شعیب شاہین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ سیاست میں مداخلت چھوڑ دے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھے، فوج سرحدوں پر چلی جائے اور سیاست سے آؤٹ ہوجائے، اب یہ مطالبہ گفتگو کے ذریعہ پورا ہو یا گفتگو کے بغیرپورا ہو، اسٹیبلشمنٹ کیلئے ہمارا ایک ہی پیغام ہے کہ وہ اپنی بیرکوں میں واپس چلے جائیں اور سیاست کو گندا نہ کرے،ن لیگ کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف بھی 14لاکھ سے بڑھا کر 18لاکھ کردیا ہے،کسانوں کو جس طرح بھی ریلیف فراہم کیا جاسکا ہم کریں گے، پنجاب حکومت جلد کسانوں کیلئے پیکیج دے گی۔
اہم خبریں سے مزید