• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاکڑ، محسن نقوی گندم اسیکنڈل میں ملوث، تحریک تحفظ آئین پاکستان

لاہور(نمائندہ جنگ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی . پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر، بی این پی مینگل کے رہنما ثناء اللہ بلوچ اور ریاض خان نےلاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں مطالبہ کیاکہ گندم اسیکنڈل میں انوارلحق کاکڑ ،محسن نقوی اور دیگر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔مریم نواز ناجائز حکومت چلارہی ،شہباز شریف کے پاس جھوٹا مینڈیٹ ہے،ہماری کے پی حکومت کو فنڈز نہیں دیئے گئے،بشری بی بی پر جعلی مقدمات واپس لیے جائیں، سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ہم آئین کے تحفظ کیلئے نکلیں ہیں، 10مئی کوفیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید