• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی تنظیم نو انتظامات کی اسکیم کی منظوری

اسلام آباد (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل)کی نجکاری کے عمل نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، کیونکہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان(سی سی پی) نے سکیم آف ارینجمنٹ(ایس اے او ) کی منظوری دے دی ہے۔ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ منظوری پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کے عمل اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )سے منظوری کی جانب ایک اہم ا قدام کی نشاندہی کرتی ہے۔ایک بار حتمی شکل دیئے جانے کے بعد، یہ نو تشکیل شدہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کو غیر بنیادی اثاثوں اور واجبات کی منتقلی کو باضابطہ بنا دے گا، جس سے پی آئی اے سی ایل کا قرضہ کم ہونے کا مرحلہ طے ہو گا۔پی آئی اے سی ایل کی نجکاری نے بڑے سرمایہ کاروںبشمول ایئر لائنز اور کاروباری گروپس سے کافی دلچسپی حاصل کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید