• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 سے 22 میں ترقی؛ ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس 15 مئی کو ہوگا

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صدارت میں گریڈ 22 میں ترقی کے لئے اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ (ہائی پاور سلیکشن بورڈ ) اجلاس 15اور16 مئی کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےاجلاس کیلئے ہوم ورک شروع کردیا ۔ ترقی کیلئے پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے عہدوں پر تعینات افسران ہارٹ فیورٹ ہیں ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے افسران کی گریڈ 22کی 9اسامیوں پر ترقی کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21کے 99 افسران ہیں جن کی سنیارٹی لسٹ جاری کردی گئی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی تیار کردہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21 کے افسران کی سینیارٹی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے سیکرٹری سید اسد رحمٰن گیلانی 28 ویں نمبر پر ، انچارج وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی 19 ویں نمبر پر ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سید عطا الرحمن 13 ویں نمبر پر ، انچارج وفاقی سیکرٹری قومی صحت ندیم محبوب 18ویں نمبر پر ، انچارج وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کیپٹن (ر) محمد محمود 21 ویں نمبر پر ، چیئر مین ای او بی آئی خاقان مرتضٰی 23ویں نمبر پر ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان 30ویں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری 45ویں اور چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر 47 ویں نمبر پر ہیں۔سیکرٹری بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد 49 ویں نمبر پر، چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ارشد مجید مہمند 38 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ 21کی سینیارٹی فہرست میں ں پہلے نمبر پر آ منہ عمران خان ہیں۔ ارم بخاری دوسرے ‘ طاہر خورشید تیسرے ‘ سیکر ٹری پار لیمانی اموروسیم اجمل چوہدری چوتھے ‘ ڈاکٹر نوید احمد چوہدری پانچویں ‘ اظفر منظور چھٹے ‘ محمد اسد اسلام ساتویں ‘ عنبرین رضا آ ٹھویں ‘ علی طاہر نویں اور عثمان اختر با جوہ دسویں نمبر پر ہیں۔آخری 99 نمبر پر نور امین بلوچ ہیں۔پروموشن پالیسی کے تحت گریڈ اکیس سے بائیس میں ترقی سنیارٹی کے اصول پر نہیں کی جا تی بلکہ یہ وزیر اعظم کی صوابدیدہے تاہم ترقی کیلئے گریڈ اکیس میںکم ازکم دو سال کی سروس لازمی ہونی چاہئے۔قومی امکان یہ ہے کہ جو افسران گریڈ بائیس کے عہدوں پر تعینات ہیں وہ ہارٹفیورٹ ہیں جنہیں ترقی دی جا ئے گی اور متعدد افسروں کے سپر سیڈ ہونے کے امکانات ہیں۔

اہم خبریں سے مزید