• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بنچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج کر دی۔ جسٹس بابر ستار نے کہا آپکی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی، جو جواب دینا ہے آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا۔ جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت آغاز میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آئی بی کی بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپکی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے، درخواست خارج ہونے کا آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائیگا، آرڈر میں ڈی جی آئی بی کو نوٹس ہے کیوں نا ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی، آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا۔
اہم خبریں سے مزید