• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کی امریکی یونیورسٹیوں سے معطل طلباء کو تعلیم کی پیشکش

کراچی(نیوز ڈیسک)یمن کی حوثی ملیشیا اسرائیل مخالف مظاہروں کی وجہ سے امریکی یونیورسٹیوں سے معطل کیے گئے طلبہ کے لیے جگہ کی پیشکش کر دی،غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے لیے حالیہ دنوں میں طلبہ نے امریکہ کے درجنوں کیمپس میں ریلیاں نکالیں یا خیمے لگائے ہیں۔طلباءمظاہرین صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے مزید کام کریں اور تعلیمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حامی کمپنیوں سے علیحدگی اختیار کریں۔نیویارک میں آئیوی لیگ کولمبیا یونیورسٹی سمیت کئی اسکولوں نے احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس کو طلب کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید