• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 سعودی فرمز کے پاکستانی تاجروں سے اتوار کو بزنس ٹو بزنس مذاکرات

ااسلام آباد (خالد مصطفیٰ) 30 سعودی فرمز کے پاکستانی تاجروں سے اتوار کو بزنس ٹو بزنس مذاکرات ، آئی ٹی، تعمیرات، زراعت، خوراک سمیت ماحولیات، لاجسٹکس اور انسانی وسائل معیشت کے سرفہرست شعبے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی 30بڑی کمپنیوں کے مالکان اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او) بی ٹی بی (بزنس ٹو بزنس) موڈ پر بات چیت کے لیے اتوار (5مئی) کو چارٹر طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام ایک معاون وزیر برائے سرمایہ کاری کی سربراہی میں بھی سعودی تجارتی مندوبین کے ہمراہ ہوں گے۔ اس سے قبل سعودی تجارتی وفد نے 6-7 مئی کو قیام کرنا تھا لیکن حکام کو معلوم وجوہات کی بناء پر نئے منظر نامے کے تحت یہ اب صرف 6مئی تک رہے گا اور پورا دن پاکستانی تاجروں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید