• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن لیک ہونے کی تحقیقات

کراچی(سید محمد عسکری) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی آئی ای) نے امتحان کے دن سے قبل اے لیول کے ریاضی کا پرچہ آن لائن لیک ہونے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت سوشل میڈیا صارفین کے دعویٰ کے بعد سامنے آئی ہے کہ اے لیول ریاضی 9709 پیپر 12 دو مئی 2024 کو ہونے والے امتحان سے پہلے آن لائن لیک ہو گیا تھا۔ طلباء اور ان کے والدین نے بھی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امتحانات کی شفافیت اور سالمیت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، سی آئی ای نے اپنے فیس بک پرایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا: "ہم 02 مئی 2024 کو اے ایس لیول میتھمیٹکس 9709 پیپر 12کے لیے ممکنہ پیپر لیک ہونے کے خدشات پر غور کر رہے ہیں"۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور کیمبرج اور برٹش کونسل قریبی رابطے میں ہیں۔ جنگ نے پاکستان میں کیمبرج کی سربراہ عظمیٰ یوسف سے رابطے کی کوشش بھی کی اور انھیں میسج بھی کیا مگر انھوں نے جواب نہیں دیا۔

اہم خبریں سے مزید