• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کا راستہ بنانے کیلئے مسجد کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)پیسکو ملازمین نے واپڈا ہاؤس پشاور میں با اثر افراد کی جانب سے گھر کا راستہ بنانے کیلئے مسجد کو شہید کرنے کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات دررج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھر کا راستہ بنانے کیلئے واپڈا ہاؤس میں بنی مسجد کو شہید کیا گیا،مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا جس پر انتہائی افسوس ہے، با اثر سیاسی شخصیت کے گھر کا راستہ بنانے کیلئے 25سالہ پرانی مسجد کو شہید کیا گیا ۔
پشاور سے مزید